چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ وفاقی سیکرٹری قانون پر برہم

سندھ(پی این آئی) تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی دو احتساب عدالتوں میں ججوں کی عدم تعیناتی کے خلاف ملزمان کی درخواست پرسماعت ہوئی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کا وفاقی سیکرٹری قانون پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے جن ججز کی

تعیناتی کے لیے نام تجویز کیے تھے ان کا نوٹیفکیشن جاری کیوں نہیں کیا گیا ؟عدالت نے وفاقی سیکرٹری قانون پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہوتے کون ہیں اپنی مرضی سے ججز تعینات کرنے والے؟کس قانون کے تحت اپنی طرف سے نئے نام شامل کردیے؟عدالت عالیہ نے وفاقی سیکرٹری قانون پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا وفاق صوبے پر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنا چاہتا ہے؟جس پر وفاقی سیکرٹری قانون نے کہا کہ قانون کے مطابق صوبے کے چیف جسٹس صدر مملکت سے مشاورت کے بعد ججز تعینات کرسکتے ہیں۔عدالت کی جانب سے سیکرٹری قانون سے کہا گیا کہ ہم نے جو نام دیے 2 ہفتے میں ان کو ججز تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔عدالت نے مزید کہا کہ کہ کراچی کی احتساب عدالتوں میں 350 کیسز زیر التواء ہیں،اگر ججز تعینات نہ کیے گئے تو ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیں گے، ایسا لگتا ہے لوگ خواہ مخواہ جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔یاد رہے کہ احتساب عدالتوں کے ججز کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دو نام وفاق کو بھیجے تھے جس پر وفاقی حکومت نے چیف جسٹس کے تجویز کردہ ناموں کے بجائے دو نام اپنی طرف سے چیف جسٹس کو ارسال کردیے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں