ٹینس پلئیر نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کوکھری کھری سنادیں

اسلام آباد(پی این آئی) طویل انتظار کروانے پر ٹینس پلیئر کا وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے سامنے شدید احتجاج، ٹرافی لینے سے انکار۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ایک تقریب میں مہمان خصوصی تھی جہاں انہیں ٹینس کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنا تھا۔فاتح کھلاڑیوں کو

انعامات کیلئے اسٹیج پر بلایا گیا لیکن ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اٹھ کر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چلی گئیں۔اس دوران فاتح کھلاڑی اسٹیج پر انتظار ہی کرتے رہ گئے لیکن وفاقی وزیر واپس نہ آئیں، جس ٹینس پلئیر مہوش چشتی اور دیگر کھلاڑی احتجاج کرنے کمیٹی کے اجلاس میں پہنچ گئیںمہوش چشتی نے نے اجلاس میں کمیٹی اراکین کے سامنے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو کھری کھری سنا دیں۔ٹینس پلئیر مہوش چشتی نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر صاحبہ یہ کیا طریقہ ہے؟ آپ ہمیں چھوڑ کر خود اجلاس میں پہنچ گئیں۔اس دوران چئیرمین بین الصوبائی رابطہ کمیٹی خواتین کھلاڑیوں کو خاموش کرواتے رہے لیکن کھلاڑیوں نے احتجاج جاری رکھا۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ چار گھنٹے سے کھلاڑیوں کو انتظار کروایا جارہا ہے، ہمیں ایسی ٹرافی نہیں چاہیے جس کیلئے ہمیں اتنا انتظار کروایا جارہا ہے۔احتجاج جب زور پکڑنے لگا تو چئیرمین کمیٹی نے بھی وزیر سے پوچھا ’’میڈم آپ کیوں تقریب چھوڑ کر آئیں؟‘‘ ۔اس دوران ڈاکٹر فہمیدہ مرزا میڈیا کے نمائندوں سے ویڈیو بنانے پر الجھتی رہیں اور کہا کہ ’’آپ ویڈیو کیوں بنا رہے ہیں؟ کیا یہ مذاق چل رہا ہے؟‘‘فہمیدہ مرزا نے ویڈیو بنانیوالے شخص کو باہر نکالنے کا حکم دیا۔جب کھلاڑیوں نے احتجاج ختم نہیں کیا تو وزیر کمیٹی اجلاس سے بھی اٹھ کر چلی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close