مسلم لیگ ن کے 6 ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات،بڑی پیشکش کردی

لاہور (پی این آئٰ)مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان سے تحریک انصاف کی قیادت کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے 6 ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے .پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان نے

پاکستان تحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی ہے. انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر پارٹی نے دباؤ بڑھایا یا ایکشن لیا تو استفعیٰ دینے کو تیار ہیں.انہوں نے پیشکش کی کہ آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لڑنے کے لیے تیار ہیں.مسلم لیگ ن کے مزید ارکان بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں.ناراض ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ن لیگ کے ساتھ مزید نہیں چلیں گے. صرف لیگل کور مسلم لیگ ن کا رہے گا. مسلم لیگ ن کو کسی ووٹنگ میں ان ارکان کو ووٹ نہیں ملے گا.خیال رہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کوغیرمشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی. وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ لوگوں کے جائز کام ہرصورت کریں گے، صوبے کی ترقی میں آپ لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کے 10 ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں حکومتی کارکردگی، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر بات چیت کی گئی. ملاقات کرنے والوں میں نشاط ڈاہا، غیاث الدین، فیصل خان، محمد غضنفر، محمد ارشد، اشرف علی، اظہرعباس اور یونس انصاری شامل ہیں، اس موقع پر طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کو یقین دہانی کروائی کہ آپ ہمارے لیے معزز ارکان اسمبلی ہیں، آپ لوگوں کے جائز کام ہرصورت کریں گے. پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کو ساتھ کے کرچلیں گے. آپ لوگوں کے ساتھ جو معاملات طے پائے ہیں ان پر عملدرآمد کریں گے. ماضی کے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں، تبدیلی آرہی ہے اور آکر رہے گی. ارکان اسمبلی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ کی حمایت جاری رکھیں گے. ارکان اسمبلی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ کی حمایت جاری رکھیں گے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں