مبارک ولیج پرکوئلہ بردار سمندری جہاز ساحل سے ٹکراگیا ساحل کے آلودہ ہونے کا خدشہ

کراچی (پی این آئی)کے علاقے مبارک ولیج کے ساحل سے کوئلہ بردار سمندری جہاز ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک بار پھر ساحل کے آلودہ ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق کوئلہ بردار جہاز کو آج صبح تیز لہروں نے مبارک ولیج کے ساحل کی جانب دھکیل دیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز مبارک ولیج کے ساحل

کے چٹانی علاقوں میں پھنس گیا۔مقامی ماہیگیروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفانی لہروں کی وجہ سے جہاز کا نکالنا ممکن نہیں، کوئلہ بردار جہاز کا تعلق بلوچستان میں قائم ایک چینی پاور کمپنی سے ہے۔مبارک ولیج کے کونسلر سرفراز ہارون نے جہاز سے آلودگی پھیلنے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئلہ پھیلنے کی صورت میں مبارک ولیج کا ساحل ایک بار پھر آلودہ ہوجائے گا، اکتوبر 2018ء میں مبارک ولیج کے سمندر میں تیل بہنے کے باعث ساحل بری طرح آلودہ ہوگیا تھا۔سرفراز ہارون کا کہنا ہے کہ مبارک ولیج کے ساحل پر تیل آنے کے ذمہ داروں کا تاحال پتا نہیں لگایا جا سکا۔مقامی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ساحل پر تیل کے باعث شدید آلودگی سے مچھلیوں سمیت دیگر آبی حیات کو نقصان پہنچا تھا، تیل کی وجہ ماہی گیروں کا روزگار بھی متاثر ہوا تھا۔ماہی گیروں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تیل سے ماہیگیروں کے نقصانات کا تاحال حکومتی اداروں کی جانب سے ازالہ نہیں کیا گیا ہے ، اگر اس کوئلہ بردار جہاز کو نہیں نکالا گیا تو سمندری حیات کو ایک بار پھر نقصان ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close