اسلام آباد(پی این آئی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں کرونا کے کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی البتہ صورت حال قابو میں ہے۔نجی نیوز کے پروگرام میں میزبان ارشد شریف کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کیسز
کی تعداد 19 تک پہنچ گئی اور ہوسکتا ہے کہ اس میں اضافہ ہوجائے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 25 مشتبہ کیسز ہیں، کراچی میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں وائرس ایران، لندن، عراق اور دبئی سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے پہنچا۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک وائرس ایک شخص سےدوسرے میں منتقل نہیں ہوا، تمام مریض ایئرپورٹس کےذریعے ہی پاکستان آئے، یہ کہناغلط ہے کہ متاثرہ مریض اسکریننگ سسٹم سےنچ نکلے، مجموعی طور پر ایئرپورٹس پر 88 ہزار مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے اور اب بیرونِ ملک سے آنے والے ہر شخص کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جن مسافروں میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں انہیں آئسولیشن وارڈ منتقل کیا جاتا ہے، کابینہ اجلاس میں آنے والے تمام افرادکی بھی اسکریننگ کی گئی، پانچ کمپنیوں کو سرجیکل ماسک برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔اُن کا کہنا تھا کہ ’حکومت کی بدلتی ہوئی صورت حال پرگہری نظر ہے، رپورٹ ہونےوالے کیسز کی بہترین طبی نگہداشت کی جارہی ہے، عوام کو پریشان ہونےکی ضرورت نہیں صورت حال مکمل قابومیں ہے کیونکہ وفاق اور تمام صوبےعوام کے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں‘۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں