کروناوائرس کا خوف،سکولوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ

کراچی(پی این آئی) سیکرٹری تعلیم سندھ خالد شاہ نے اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی تجویز کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھل جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم سندھ خالد شاہ نے اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی تجویز کی تردید کردی اور کہا اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے

کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔سیکریٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھل جائیں گے اور تمام اسکولزمیں تدریسی عمل16 مارچ سے شروع ہوگا۔اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ روزانہ کرونا وائرس پراجلاس کر تےہیں، آج بھی کرونا وائرس پر اجلاس ہوگا ۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ گزشتہ اجلاس میں تعلیمی چھٹیاں بڑھانے پربھی بات نہیں ہوئی ، خدا نخواستہ صورتحال خراب ہوئی تو حکومت چھٹیوں پرفیصلہ کرے گی۔مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ کرونا کے اب تک 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس سےایک مریض صحت یاب بھی ہوچکا ہے۔یاد رہے وزیرصحت عذرا پیچوہو کی زیرصدارت اجلاس میں تعلیمی اداروں کو طویل عرصے تک بند رکھنے اور بڑے عوامی اجتماعات پرپابند ی لگانےکی تجویز دی گئی تھی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام نجی و سرکاری اسپتالوں میں فرنٹ لائن ڈیسک بھی بنائی جائے گی جو کرونا وائرس سے متعلق معلومات فراہم کرے گی جبکہ کرونا وائرس کےتصدیق شدہ مریضوں کو گڈاپ میں قائم اسپتال میں طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close