فیس بک انتظامیہ نے پاکستان کو فیس بک کے ڈیٹا کی رسائی دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) فیس بک انتظامیہ سائبر کرائم کیخلاف حکومت پاکستان سے تعاون پر آمادہ ہوگئی ہے۔ تفصلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ سائبر کرائم کے حوالے سے تحقیقات میں مدد دینے کیلئے ایف آئی اے کو ڈیٹا تک رسائی دے گی جبکہ فیس بک انتظامیہ نے سائبر کرائم ونگ کے افسران کو تربیت دینے کی بھی

پیش کش کی ہے۔ پیر کے روز ہیڈ آف سیفٹی پالیسی امبر ہاکس اور فیس بک کے ایشیاء پیسیفک ہیڈکوارٹرز کی ایک ٹیم نے منیجر ٹرسٹ اینڈ سیفٹی کے ڈائریکٹر، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ایف آئی اے واجد ضیا کے دفتر کا دورہ کیا تاکہ ایف آئی اے کے مابین تعاون اور ڈیٹا شیئرنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔دونوں ٹیموں نے پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین میں سائبر کرائم سے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ ڈیٹا شیئر کے معاملے میں باہمی تعاون اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔فیس بک کی ٹیم نے کہا کہ تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو فیس بک انتظامیہ کی ضرورت ہو تو متعلقہ معلومات کو شیئر کرنے میں تیزی لائی جاسکتی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ہر صوبے میں فوکل پرسنز کو نامزد کرے گی تاکہ سائبر کرائم کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا فرم فیس بک کے ساتھ رابطہ کریا جاسکے، ٹیم نے خاص طور پر بچوں اور خواتین کے حوالے ہونے والے جرائم کی تحقیقات میں مدد کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔فیس بک کی ٹیم نے کمپنی کی پالیسی کے مطابق سائبر کرائم کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مزید یہ کہ فیس بک کی ٹیم نے سائبر کرائم ونگ کے افسران کو تربیت دینے کی پیش کش بھی کی ہے تاکہ جدید میڈیا کے رجحانات اور تکنیکوں کی بنا پر انہیں بہتر انداز میں پیش کیا جاسکے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close