وزیراعظم عمران خان کی سائنسدانوں سے اہم ملاقات، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جدید علوم اور خصوصا ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ایسے افراد کی قابلیت سے استفادہ کرناملکی مفاد میں ہے۔انہوں نے ان خیالات کا ظہار وزیر اعظم ہاؤ س میں برطانیہ میں مقیم

سائنسدانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،ملاقات میں وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد بھی موجود تھے۔، اس موقع پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ برطانیہ کے مختلف مایہ ناز تعلیمی اورتحقیقاتی اداروں سے تعلق رکھنے والے ستر سائنسدانوں کاوفد پاکستان میں موجود ہے جو کہ ایگریکلچر نیوٹریشن، ہیلتھ کیئر اور بائیو ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کر رہا ہے، اس ورکشاپ کا مقصد ان شعبہ جات میں جدیدعلوم، تجربات اورمعلومات کا تبادلہ خیال ہے اور اس ضمن میں متعلقہ پاکستانی اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان روابط اور پارٹنرشپ کا قیام ہے۔وزیر اعظم نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ملک میں موجود پوٹیشنل کو برؤے کار لانے کے لئے ٹیکنالوجی اور جدید ریسرچ کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں مختلف شعبوں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوانے والے پاکستانی نژاد کمیونٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جدید علوم اور خصوصا ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ایسے افراد کی قابلیت سے استفادہ کرناملکی مفاد میں ہے۔ وزیراعظم نے ریسرچ سے متعلقہ ملکی اداروں کے بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ گہرے روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ان روابط کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close