لندن میں خفیہ ملاقاتیں، سابق وزیراعظم نواز شریف حکومت کیخلاف کیا کرنے جارہے ہیں؟سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) سینئیر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور انکے لوگوں نے ایم کیو ایم کے سابق سربراہ سے رابطہ کیا ہے۔ سینئیر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور انکے لوگوں نے ایم کیو ایم کے سابق سربراہ سے رابطہ

کیا ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے سابق سربراہ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اینڈ کپمنی کا ان سے رابطہ ہوا ہے۔میزبان کے سوال پر عارف حمید بھٹی نے کہا کہ دونوں کا دشمن ایک ہے اور دشمن کا دشمن دوست ہوتا ہے، اسلیے اس بات کا جواز بھی بنتا ہے۔ سینئیر تجزیہ کار نے کہا کہ میرا کام خبر دینا ہے اور یہ خبر سو فیصد مصدقہ ہے تاہم ثبوت دینا میرا کام نہیں ہے کیونکہ میں ایک صحافی ہوں۔اس سے قبل تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے یہ بھی کہا تھا کہ لندن میں معاون خصوصی اور شہزاد اکبر اور شہبازشریف کی پس پرد ہ ملاقات ہوئی ہے جس میں شہزاد اکبر نے پیغام دیا ہے کہ میں کچھ نہیں کر رہا ، مجھ سے کروایا جا رہا ہے اور انہوں نے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے ملاقات میں انہیں پیغا م دیا ہے کہ آ پ مجھ سے جو سخت نالاں ہیں، اس میں میرا کوئی قصور نہیں، وزیراعظم عمران خان بیانات دیتے ہیں ا ور انہیں میرے ساتھ منسوب کر دیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے برطانوی حکومت کو ایک خط لکھا تھا جس کے بعد مطالبہ کیا گیا تھا کہ نوازشریف کو وطن واپس بھیجا جائے۔ لیکن ابھی تک برطانوی حکومت کی جانب سے کسی بھی معاملے میں کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔اسی سلسلے میں حکومت کی جانب سے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو لندن بھیجا گیا تھا تا کہ وہ برطانوی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کریں اور نوازشریف کی واپسی کو کسی طرح ممکن بنائیں۔اسی سلسلے میں بات کرتے ہوئے اب تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے بتایا ہے کہنواز شریف اور انکے لوگوں نے ایم کیو ایم کے سابق سربراہ سے رابطہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close