کرونا وائرس کیخلاف پاکستانی ڈاکٹرز کو بڑی کامیابی مل گئی ، متاثر افراد سے متعلق اہم خبرآگئی

کراچی (نیوزڈیسک )شہر قائد میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا۔وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جو پہلے 6 کیسز تھے ان میں سے ایک مریض ٹھیک ہوگیا ہے جسے جلد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر ٹاسک فورس

کا اجلاس ہواجس میں اجلاس میں وزیر صحت، وزیر بلدیات، مشیر قانون اور میئر کراچی سمیت چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر کراچی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلا مریض صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکا ہے جبکہ دوسرا مریض جو 67 سال کی عمر کا ہے اور وہ زیادہ خطرے کا مریض تھا وہ بھی منگل کو صحت یاب ہوگیا ہے اور اس کا ٹیسٹ منفی آچکا ہے، کل اس کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ادھر اجلاس میںوزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ گذشتہ روز 19 افراد کے ٹیسٹ کیے تھے جن میں 9 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، حیدرآباد کے کیس کے 2 قریبی روابط تھے جن میں ایک مثبت آیا ایک منفی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2 افراد کے نمونے ابھی بھیجے گئے ہیں جن کے نتائج آنا باقی ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ سندھ میں اب تک 162 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 147 منفی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close