پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ، وزیراعظم نے شاندار حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے کا حکم جاری کر دیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی طلب ورسد پرماضی میں حکمت عملی نہیں بنائی گئی جس کی وجہ سے عوام پراضافی بوجھ پڑتا رہا، ملکی ضروریات پوری کرنےکیلئے وقتی ، قلیل مدتی انتظامات کرنا ہوں گے،

عوام کو ریلیف دینے کیلئے طویل مدتی اور جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تاریخی کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کمی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔منگل کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء عمرایوب، اسدعمر، معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر اور سینیر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران جامع حکمت عملی اختیارکرکےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پرغور کیا گیا۔ جبکہ وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی طلب ورسد پرماضی میں حکمت عملی نہیں بنائی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور عوام پراضافی بوجھ پڑتا رہا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی قیمت عوام نے چکائی۔ جامع منصوبہ بندی کا فقدان ماضی کے حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ ملکی ضروریات پوری کرنےکیلئےوقتی ،قلیل مدتی انتظامات کرناہوں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جلد سے جلد جامع حکمت عملی تیار کی جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔اس حوالے سے معاون خصوصی برائے پٹرولیم و گیس ندیم بابر معاون خصوصی برائے پٹرولیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ وہ پٹرولیم کے بارے ایک جامع حکمت عملی مرتب کریں اور اسے آگے بھیجیں تاکہ سمری کی منظوری کے لئے ضروری طریقہ کار اپنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے محدود سطح پر تیل کی مصنوعات کی خریداری کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close