وزیراعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے ، حفیظ شیخ نے مزید مہنگائی کرنے کی تیاریاں کر لیں۔۔۔۔مشیرِ خزانہ حکومت کیلئے دردِ سر قرار دے دیئے گئے

لاہور (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج ہے کہ وہ وائسرائے کو کچھ نہیں کہہ سکتے، وزیراعظم اعلان کرتے ہیں کہ کسی صورت بجلی اور تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی، لیکن وائسرائے حفیظ شیخ بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھجوا دیتے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے

پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پہلی بار ایسا ہو اہے کہ تیل موجود ہے لیکن تیل خریدنے والے کم پڑ گئے ہیں، کیونکہ کارخانے بند ہیں، ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل کردیے گئے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹرز بند ہورہے ہیں، جب پیدا وار ہی نہیں ہورہی ہے، تو تیل خرید کے کیا کرنا ہے؟ آج دنیا میں تیل ہی تیل ہے، 100 ڈالر فی بیرل والا تیل 30 ڈالر پر آگیا ہے۔آج تیل کی بڑی بڑی کارپوریشنز کے سٹاک گر گئے، جس سے مارکیٹ کریش کرگئی۔ جس کے نتیجے میں آج دنیا بھر کی امریکا ، آسٹریلیا، انڈیا، پاکستان سے لے کر دوسرے ممالک کی مارکیٹ گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو ہمارے وزیراعظم ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں بجلی اور تیل کی قیمتیں نہیں بڑھاؤں گا۔ جبکہ وائسرائے حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھا جائیں گی، آج مشیر خزانہ نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی کو فارغ کردیا ہے، یہ بہت بڑی سرمایہ کاری لارہے تھے، لیکن ان کو بھی فارغ کردیا گیا۔جن کو فارغ کیا جاتا ہے وہ یہی کہتے ہیں کہ بعض وجوہات کی بناء پر استعفا دیا۔ عمران خان کیلئے بڑا چیلنج ہے کہ عمران خان ایسٹ انڈیا کمپنی کے وائسرائے کو کچھ نہیں کہہ سکتے، وزیراعظم عمران خان کہتے قیمتیں نہیں بڑھائیں گے لیکن مشیرخزانہ نے فوری سمری بھجوا دی کہ بجلی کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔ یہ وزیر اعظم کی بات نہیں سنتے تو پھر کس کی بات سنیں گے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں