پاکستان میں پیٹرول35 روپے سے 40 روپے فی لیٹر تک آنے کا امکان۔۔خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پٹرول کی قیمت میں حیران کن کمی متوقع ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 1991 کے بعد اب کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔اسی بارے میں بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کے بہت واضح امکانا ت ہیں کہ پاکستا ن میں پٹرول کی قیمت 35 روپے

سے 40 روپے فی لیٹر تک آ جائے۔مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں اس وقت تیل کی قیمت 32 ڈالر سے 35 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد عالمی سطح پر معیشت پر اثر پڑے گا، اس کے اثرا ت پاکستانی معیشت پر بھی آئیں گے لیکن وقتی طور پر پاکستانی عوام کو اس کا فائدہ ہو گا کیونکہ اس کی مدد سے پاکستان میں تیل کی قیمت میں حیران کن کمی آئے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا ۔یاد رہے کہ جب سے عمران خان کی حکومت اقتدار میں آئی ہے، تب سے پٹرول کی قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس اضافے کے بعد عوام کی جانب سے تنقید بھی کی گئی تھی کہ عمران خان نے ان پر مہنگائی کا پہاڑ توڑ دیا ہے۔کچھ دن قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی تھی۔لیکن اب تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ ممکن ہے کہ پٹرول کی قیمت 102 روپے سے گر کر 35 سے 40 روپے فی لیٹر تک آ جائے۔ مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں اس وقت تیل کی قیمت 32 ڈالر سے 35 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد عالمی سطح پر معیشت پر اثر پڑے گا، اس کے اثرا ت پاکستانی معیشت پر بھی آئیں گے لیکن وقتی طور پر پاکستانی عوام کو اس کا فائدہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close