عورت مارچ کے موقع پرایمریٹس ایئر لائن میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کوبڑی خوشخبری دیدی

کراچی (پی این آئی) ایوی ایشن انڈسٹری میں خواتین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور ایوی ایشن کے مختلف شعبہ جات میں براہ راست اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایوی ایشن انڈسٹری میں ایمریٹس خواتین کے اہم کردار کو دلچسپ انداز سے سامنے لایا ہے۔ اس ضمن میں ایئرلائن نے خصوصی

ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ فلائٹ ڈیک اور کریو سمیت تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہے اور یہ ایمریٹس کے اسکائی کارگو کے زیر استعمال بوئنگ 777 فریٹر جہاز کو مختلف اسٹاپس پر کارگو فلائٹس کے لئے آپریٹ کررہی ہیں۔امریکہ سے تعلق رکھنے والی کیپٹن ایلن روز اور آسٹریلیا سے فرسٹ آفیسر ہیڈی مک ڈیارمڈ نے 10 روز کے دوران فرینکفرٹ سے میکسیکو سٹی اور کیوٹو سے ایگواڈلا، ایمسٹرڈیم اور آخر میں دبئی آمد کے دوران تازہ پھلوں اور پھولوں سے لیکر ادویات تک 300 سے زائد ٹن کارگو کی نقل و حمل کی گئی اور اس دوران تقریبا 30 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا۔ان دونوں پائلٹس کے ہمراہ کینیڈا سے کیپٹن ہیدر والف بھی فرینکفرٹ سے میکسیکو سٹی کی پرواز آپریٹ کرنے کے لئے شامل ہوئیں۔ایمریٹس کی 40 فیصد مجموعی افرادی قوت خواتین پر مشتمل ہے جن میں بیشتر کیبن کریو کے طور پر کام کررہی ہیں۔ ایمریٹس کی خواتین پائلٹس 30 سے زائد قومیتوں سے مشتمل ہیں جن کی عمروں کی رینج 23 سال سے 62 سال کے درمیان ہیں۔ 160 سے زائد قومیتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین میں 1100 سے زائد اماراتی خواتین بھی شامل ہیں جو پورے ایمریٹس گروپ میں مختلف انتظامی امور بشمول فلائٹ آپریشنز، انجینئرنگ، ایئرکرافٹ دیکھ بھال و مرمت، کیٹرنگ، کارگو و ریمپ آپریشنز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ان کے علاوہ مسافروں کو ایئرپورٹ سروسز، سیلز اینڈ کسٹمر افیئرز اور بزنس سپورٹ کے کاموں میں کارپوریٹ سطح پر بھی خواتین اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ ایمریٹس گروپ کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ آف ہیومن ریسورسز عبدالعزیز نے کہا، ” ابتداء ہی سے ایمریٹس کی کامیابی میں بڑی حد تک خواتین کا ہاتھ رہا ہے جنہوں نے تمام کاروباری شعبوں میں بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم نہ صرف ایمریٹس میں انکی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر ایویشن صنعت میں بھی انکی خدمات کے معترف ہیں۔ ہمیں خوشی اور فخر ہے کہ دنیا کو جوڑنے میں ہماری کثیر القومی خواتین اسٹاف نے اہم کردار ادا کیا اور ایوی ایشن انڈسٹری میں مثالی کردار کے طور پر اپنا کیرئیر آگے بڑھانے کے لئے خواتین و لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔” ایمریٹس دوران سفر اپنے صارفین کے ساتھ بھی خواتین کا عالمی دن منا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ آئس میں موجود 120 سے زائد خواتین کی جانب سے ہدایت کردہ فلمیں بھی شامل ہیں۔ کیپٹن روز اور فرسٹ آفیسر ہیڈی مک ڈیارمیڈ کے آپریٹ کردہ فریٹر پروازوں پر 75 ٹن سے زائد تازہ پھول کیوٹو سے ایگواڈلا اور ایگواڈلا سے ایمسٹرڈیم تک پہنچائے گئے ۔ ایمسٹرڈیم دنیا میں پھول تقسیم کرنے والا سب سے بڑا مرکز ہے۔ اسی طرح خواتین پر مشتمل تمام فلائٹ ڈیک کریو کی جانب سے آپریٹ کردہ فریٹر جہاز سے جان بچانے والی ادویات کی بروقت ترسیل کرکے 10 ٹن ادویات پہنچائی گئیں ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close