ایف بی آرنےبڑی کامیابی حاصل کر لی

اسلام آباد(پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے جولائی 2019سے جنوری 2020کے درمیانی عرصے میں 345ارب روپے کی زائد وصولیاں کی ہیں، ایف بی آر نے ریونیو کی مد میں 17فیصد سال گزشتہ کے مقابلے میں زائد وصولیاں کی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پہلے سات ماہ میں 920ارب روپے کے ہدف

کے مقابلے میں 897.5ارب کا انکم ٹیکس اکھٹا ہوا، انکم ٹیکس کی یہ وصولیاں گذشتہ سال کی 759.1 ارب کے مقابلے میں 18.1فیصد زائد رہیں، اس عرصہ میں 1039ارب روپے کی سیلز ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں 996.6ارب اکھٹے ہوئے ہیں، جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں گذشتہ سال کی 799.1ارب روپے کے مقابلے میں 24.7فیصد زائد اکھٹے ہوئے ہیں، ایف بی آر کو سات ماہ میں 2509 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2407.7ارب روپے کے ٹیکس اکھٹے ہوئے ہیں، یہ ٹیکس وصولیاں گذشتہ سال کے 2062.7ارب روپے کے مقابلے میں 16.7 فیصد زائد رہیں، ایف بی آر میں 29فروری تک 24لاکھ 83ہزار آٹھ سو 66ریٹرنز داخل ہوئیں،ایف بی آر میں داخل ہونے والی یہ ریٹرنز گذشتہ سال کے مقابلے میں تین لاکھ 73ہزار آٹھ سو 77زائد رہی ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close