بارشیں ختم ، ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں بارش ہوئی ۔ اس دوران مالم جبہ ،کالام اور مری میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔بارش (ملی

میٹر): مالم جبہ 112 ، چراٹ 69 ، بالاکوٹ 33، کالام 30 ، سیدو شریف 29 ، کاکول 26، دیر (بالائی 24 ، زیریں 23 )،پشاور24، پٹن23،تخت بائی 14، پاراچنار 12،دروش08 ، میرکھانی ، چترال 05، کشمیر: مظفرآباد(ائیر پورٹ47 ، سٹی 28 )، گڑھی دوپٹہ ، راولاکوٹ 41 ، کوٹلی 28، پنجاب :اٹک42،مری 30،منگلا ،چکوال25، جہلم24،اسلام آباد(سید پور 17 ، زیرو پوائنٹ ، ائیرپورٹ 11، گولڑہ 08 ،بوکرا07)،راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد 10)،گوجرانوالہ 03 ۔ برف باری (انچ): مالم جبہ34 ،کالام14 ،مری03۔برف باری (انچ): مالم جبہ34 ،کالام14 ،مری03۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : کالام منفی 04، قلات منفی03، مالم جبہ منفی02 ،پاراچنار اور مری میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close