پی ٹی ایم کیلئے حکومت کا خصوصی ریلیف۔۔وزیراعظم عمران خان نے خصوصی اجازت دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے محسن داوڑ اور علی وزیر کو کابل جانے کی اجازت دے دی، معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی ایم کے دونوں رہنماؤں کو ایک بارکیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے، دونوں ارکان اسمبلی کا نام ای سی ایل پر ہونے کی وجہ سے کابل سے

جانے سے روکا گیا تھا۔ معاون خصوصی برائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی ایم رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو کابل جانے کی اجازت دے دی ہے۔وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے دونوں ارکان اسمبلی کا ایک بار باہر جانے کی اجازت دے دی جائے، جس پر محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل پر ہونے کے باعث وزارت داخلہ نے ان کو کابل جانے کی اجازت دے دی ہے۔محسن داوڑ او ر علی وزیر نے کابل میں اشرف غنی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل ایف آئی اے نے ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر کی بیرون ملک کابل جانے کی کوشش ناکام بنا دی تھی، دونوں ارکان اسمبلی کو نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر کابل جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔دونوں ایم این ایز اسلام آباد سے کابل کی پرواز کے ذریعے افغانستان جانا چاہتے تھے لیکن ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث انہیں کابل جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں الزام عائد کیا کہ ایف آئی اے کے مطابق انہیں مسلح افواج کے حکم پر بیرون ملک جانے سے روکا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پشتون منتخب نمائندوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے ہم افغان صدر اشرف غنی کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے لئے کابل جانا چاہتے تھے لیکن ہمیں روک دیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close