تحریک انصاف حکومت نےنیا ریکارڈ قائم کردیا، ملکی قرضے میں ماہانہ کرنے ارب کا اضافہ ہونے لگا؟ہوشربا تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کی حکومت میں41 ارب روپے ماہانہ قرض بڑھ رہا ہے، پیپلز پارٹی کے دور میں گردشی قرضے میں ماہانہ ساڑھے چار ارب روپے اورن لیگ کے دور میں 10 ارب روپے اضافہ ہوتا رہا۔ سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تبدیلی آ نہیں رہی ، تبدیلی آگئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے دور میں گردشی قرضے میں ماہانہ 4.5 ارب روپےاور مسلم لیگ کے دور میں 10 ارب روپے اضافہ ہوتا رہا جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ماہانہ 41 ارب روپے ماہانہ اضافہ ہورہا ہے۔ کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والوں کو تبدیلی کا مزہ آرہا ہے؟تبدیلی آ نہیں رہی ،تبدیلی آگئی ہے۔پیپلز پارٹی کے دور میں گردشی قرضے میں ماہانہ 4.5 ارب روپےاور مسلم لیگ کے دور میں 10 ارب روپے اضافہ ہوتا رہا جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ماہانہ 41 ارب روپے ماہانہ اضافہ ہورہا ہے۔کیا تبدیلی لانے والوں کو تبدیلی کا مزہ آرہا ہے؟دوسری جانب شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کی شرح میں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2020ء کے اختتام پرشیڈول بنکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 81 لاکھ 64 ہزار347 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو31 جنوری 2019ء کے مقابلے میں 4.12 فیصد زیادہ ہے، جنوری 2019ء کو شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 78 لاکھ 40 ہزار 684 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2019-20 ء کے دوران شیڈول بنکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں 0.83 فیصد اضافہ ریکارڈٖ کیا گیاہے۔30 جون 2019ء کو شیڈول بنکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 8096771 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ 31 جنوری کو شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 81 لاکھ 64 ہزار347 ملین روپے رہا یوں سات ماہ کے عرصہ میں مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں 0.83 فیصد کی بڑھوتری ہوئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close