دنیا کو بھارتی بربریت پرآواز اٹھانی چاہئے،شاہ محمود قریشی

ملتان: (پی این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ دلی فسادات کی مذمت کر رہی ہے۔ عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔ملتان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان امن معاہدے کے بعد قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر پیش رفت ہو

رہی ہے۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہتمام اراکین اسمبلی کی خواہش ہے جنوبی پنجاب جلد از جلد فعال ہو۔ وزیراعلیٰ کے زیر صدارت اجلاس میں تمام جماعتوں سے بات کرنے پر اتفاق ہوا۔ کچھ لوگ بہاولپور اور کچھ ملتان میں سیکریٹریٹ بنوانا چاہتے ہیں۔ اجلاس کے دوران مذاق میں کہا گیا کہ سیکریٹریٹ تونسہ شریف میں بنا دیں۔ تاہم سیکریٹریٹ کے صدر مقام پر اتفاق نہیں ہو پایا۔ وزیراعظم اگلے ہفتے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ سے متعلق اجلاس بلا رہے ہیں۔ادھر خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ حق خود ارادیت کیلئے برسر پیکار کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یوم خواتین کے موقع پر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مختلف شعبہ جات میں خواتین کی گرانقدر خدمات کو سراہا جائے اور آگے بڑھنے کے لیے یکساں مواقع مہیا کرنے کا تہیہ کریں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close