بلاول بھٹو نےمسلم لیگ ن اور تحریک انصاف پر تنقید کر دی

لاہور(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہالاہور کے عوام کیلئے سب سے زیادہ کام کیا ہے چاہے وہ ذوالفقار بھٹو کا دور ہو، یا بے نظیر کا یا پھر

صدر زرداری کا تمام ادوار میں پیپلز پارٹی نے لاہور اور پنجاب میں بھرپور کام کیا ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اس ملک کے غریبوں، کسانوں اور خواتین کو سہارا دینے کی کوشش کی ہے۔اس وقت جو سلیکٹڈ اور نااہل حکمران حکومت کررہے ہیں وہ سب سے زیادہ عوام کا استحصال کررہے ہیں۔جب تک ہم غریب عوام،مزدوروں اور کسانوں پر خرچ نہیں کریں گے تب تک ہم ترقی نہیں کرسکتے۔حکومت نے بنا کسی منصوبہ بندی سے آئی ایم ایف سے قرض لیا۔ایک سال ضائع کرکے معاہدے پر مذاکرات کے اہم وقت کو ضائع کیا۔جب ہم نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کئے تو غریب عوام کے حقوق کا خیال کیا۔ یہ حکومت پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل لے کر آئی، آئی ایم ایف کا نمائندہ پاکستان آکر آئی ایم ایف کے نمائندے سے مذاکرات کرتا ہے۔انہوں نے ہماری خودمختاری پر سودا بازی کردی ہے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا نوازشریف حکومت نے بھی غریب عوام پر خرچ نہیں کیا۔جب تک غریبوں پر خرچ نہ کیا جائے تب تک حقیقی ترقی نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے کہایہ حکمران نااہل ہیں نہ ملک چلا سکتے ہیں نہ ہی معیشت۔انہوں نے کہا ملک کو ترقی کی سمت پر لے جانا ہے تو عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ عوام دوست حکومت بنائے ایسی حکومت نہ بنائے جو صرف تاجروں کو نوازے۔پیپلز پارٹی کی جو تصویر پیش کی جار ہے وہ محض پراپیگنڈا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close