خواتین کو وراثت میں حق دینے کا مطالبہ ،خواتین کو جائیداد میں حصہ نہ دینے والوں کو الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیں گے ،سراج الحق

اسلام آباد(پی این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرہ خواتین یا مردوں کا نہیں اسلامی معاشرہ ہے ،خواتین کے مسائل پر سینیٹ میں بھی بات کروں گا،انہوں نے کہا کہ خواتین کو وراثت میں حق دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ،بہنوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے والوں کو الیکشن کا ٹکٹ نہیں

دیں گے ۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے خواتین کے عالمی دن پر تکریم نسواں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے ساتھ ساری انسانیت کی نمائندگی کررہے ہیں ،یہ اسلام آباد کی تاریخ میں خواتین کا سب سے بڑ امارچ ہے ،اسلا م سے پہلے عورتوں کو مٹی میں دبا دیا جاتا تھا،اسلام نے بتایا کہ دنیا میں عورت ایک قیمتی سرمایہ ہے ،اسلام نے عورت کو مقام دیا وراثت میں حق دیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اسلام میں ذات پات کا کوئی تصور نہیں ،مغرب کی عورت شوہر کی وفاداری سے محروم ہو گئی ہے،اسی لئے مغرب کی عورت کہتی ہے میراجسم میری مرضی ،آج مغرب کی بچیاں باپ کی شفقت سے محروم ہیں ۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ پاکستانی معاشرہ خواتین یا مردوں کا نہیں اسلامی معاشرہ ہے ،خواتین کے مسائل پر سینیٹ میں بھی بات کروں گا،انہوں نے کہا کہ خواتین کو وراثت میں حق دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ،بہنوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے والوں کو الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیں گے ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلام میں مرداور عورت کا اپنا اپنا مقام ہے ،اس حکومت میں ہر مرد اورعورت پریشان ہے ،خواتین کو حقوق نہ دینے والوں کا مقابلہ کریں گے ،اسلام خواتین کی ترقی میں رکاوٹ نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ خواتین کو ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل درپیش ہیں ،شہروں میں خواتین کیلئے علیحدہ ٹرانسپورٹ کانظام لایا جائے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں