سینیٹر رحمان ملک عورت مارچ کی حمایت کرتے ہوئے میدان میں آ گئے

اسلام آباد(پی این آئی) سینیٹر رحمان ملک نے عورت مارچ کی حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے اپنے حقوق کے لئے مارچ کرنے کا پورا حق حاصل ہے، ہماری خواتین کو ان کے احترام، عزت اور حقوق کے لئے مارچ کرنے دیں۔عورت مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاکہ قوم کی تمام زینب محفوظ

رہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے اختیارات اور گورننس میں مساوی حقوق کا مطالبہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے، خواتین کو انکی عصمت دری اور گھریلو تشدد سے بچانے کے لئے سخت قوانین کا مطالبہ کرنے دیا جائے جو خواتین میرے ملک کی زینب کو بچانے کے لئے مارچ کررہے ہیں ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں میڈیا پر کسی کو صنف “مرد یا خواتین” کی بنیاد پر گالیاں دینا جرم قرار دیا جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ میڈیا پر صنف کی بنیاد پر گالیاں دینے والوں کو ایک سال قید اور الیکٹرانک میڈیا پر انکی تاحیات پابندی عائد کی جانی چاہئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کی اصلاح اور باہمی احترام پیدا کرنے کے لئے اس طرح کے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close