امان اللہ صاحب کی تدفین کو لے کر کھڑے ہونے والےتنازعے پر شعیب اختر میدان میں آ گئے

لاہور (پی این آئی) امان اللہ خان مرحوم کی قبر کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے پر سابق کرکٹر شعیب اختر کا رد عمل۔ امان اللہ صاحب کی تدفین کو لے کر جو تنازعہ کھڑا کیا گیا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لیا جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر شعیب اختر نے کنگ آف کامیڈین امان

خان کی قبر کے حوالے سے بننے والے تنازعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنازعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’امان اللہ صاحب کی تدفین کو لے کر جو تنازعہ کھڑا کیا گیا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ایک معاشرے کے طور پے ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ان لوگوں کی عزت کی جائے جو خوشیاں بانٹتے ہیں اور مسکراہٹوں بکھیرتے ہیں‘‘ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ ’’ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لیا جانا چاہئے‘‘واضح رہے کہ معروف کامیڈین امان اللّہ خان کی تدفین سے قبل اُن کے اہل خانہ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ کی انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ وہ امان اللّہ خان کا مزار بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے ان کو1 نہیں بلکہ 3 قبروں کی جگہ چاہیے ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرحوم اداکار کے اہل خانہ نے مؤقف اختیار کیا کہ امان اللّہ خان بڑے فنکار تھے اِس لیے وہ اُن کا مزار بنانا چاہتے ہیں۔ مرحوم کے اہل خانہ کے اصرار پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انظامیہ کا کہنا تھا کہ اگر اہل خانہ مزار بنانا چاہتے ہیں تو قبرستان کے کونے میں جگہ لے لیں۔ سوسائٹی انتظامیہ کا کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ جگہ نہیں لینی ہے تو مزار کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کی حدود سے باہر جتنی جگہ چاہیں لے لیں۔چنانچہ بات کسی بھی طرح حل کی جانب جاتی دکھائی نہیں دے رہی تھی کہ اسی اثنا میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے قبرستان پہنچ کر معاملے میں مداخلت کر کے اسے حل کرنے کی کوشش کی۔ فیاض الحسن چوہان کی مداخلت کے بعد معاملہ مزید گرم ہو گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر احمد کے ساتھ اچھی خاصی تکرا ہوئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔فیاض الحسن چوہان جب قبرستان پہنچے تو کھدائی کا کام رکا ہوا تھا جس پر انہوں نے کہا کہ امان اللّہ پاکستان کا بڑا نام ہیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ قبر کی کھدائی فوراً شروع کی جائے جس پر ڈاکٹر احمد نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فیاض الحسن چوہان ہمیں حکم نہ دیں، ہم اپنا کام کرنا جانتے ہیں۔ اس کے بعد فیاض الحسن چوہان نے سوسائٹی کے صدر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر تم قبر کی کھدائی کا کام شروع نہیں ہونے دیا تو میں تمہارے خلاف ایکشن لوں گا۔ اس کے بعد طویل جھگڑا چلتا رہا اور بالآخر سوسائٹی انتظامیہ دو قبروں کی جگہ دینے پر رضامند ہو گئی تھی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close