اسلام آباد (پی این آئی) کرپٹ لوگوں کو ضمانتیں ملنا قانونی عمل ہے، ضمانت ملنے کا مطلب کیسز ختم ہونا نہیں ہے، یہ بات وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ یہ تمام لوگ کرپٹ ہیں، دوبارہ کیس لگا تو پھر جیل جا سکتے ہیں،
مخصوص ٹولے کی حکومت گرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مخصوص ٹولے کی حکومت گرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی، عوام کی حمایت سے اقتدار میں آئے ہیں، مخصوص ٹولے کی حکومت گرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی، سوشل میڈیا کے لوگ میری طاقت ہیں، سوشل میڈیا کنونشن منعقد کروانے کا جلد اعلان کروں گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صبح موبائل دیکھتاہوں توپتا چل جاتا ہے، آج کس کرائسس کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ہر وقت کرائسس کے لیے تیار رہتے ہیں، اپوزیشن کچھ نہ کرے تو کوئی وزیر ایسا بیان دے دیتا ہے کہ سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے، ایسے بھی وزیر ہیں جو دفتر سے زیادہ کوہسار مارکیٹ میں بیٹھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر مثبت تنقید بالکل ہونی چاہیے لیکن حکومت پر حملہ کرنے سے پہلے تصدیق کرلیں کہ خبر سچی ہے یا جھوٹی، اکثر ہمارے اپنے لوگ میڈیا کی فیک نیوز کے پراپیگنڈا میں آجاتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ آٹے چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پبلک کی جائے گی، آٹا چینی بحران پر جو بھی قصور وار نکلا نہیں چھوڑوں گا، چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔مایوسی کفر ہے، اچھا وقت جلد آئے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے گل صاحب نے باچا خان مرکز پشاور میں ایک پروقار تقریب کے دوران صوبائی صدر ایمل ولی خان کی موجودگی میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،شمولیتی تقریب میں سابق ضلع ناظم کرک ڈاکٹر عمردراز خٹک نے بھی اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف گل صاحب خان نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں پختونوں کو حد سے زیادہ عزت اور احترام ملتا ہے،یہی وجہ ہے کہ اُس نے غیر مشروط طور پر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔گل صاحب خان نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں جمہوری طور پر تنظیموں کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے،یہ واحد سیاسی جماعت ہے جس میں نئی قیادت کو ابھرنے کا موقع ملتا ہے،وہ پختون ولی کے ضذبے سے سرشار ہوکر کرک کے عوام کی خدمت کرینگے اور اے این پی کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں