سال 2020میں پاکستان سیاحت کیلئے بہتر ین ملک قرار! طویل پہاڑوں کے درمیان مشکل ترین شاہراہ کی تعمیر مکمل ہو گئی

ڈیرہ غازی خان (پی این آئی) حکومت کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، فورٹ منرو کے بلند پہاڑوں پر سفر آسان کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق سیاحت کوفروغ دینے کے لئے حکومت نے طویل پہاڑوں کے درمیان 33 کلو میٹرطویل شاہراہ کو تعمیر کرکے اس کے نیچے آرٹ بریج بھی

بنا دیئےہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کی تعمیر سے بلوچستان کے راستے ایران اور افغانستان تک تجارتی مقاصد کیلئے رسائی آسان ہو گئی ہے۔قومی شاہراہ کی تعمیر سے قبل تجارتی مقصد کے لئے سفر کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ مگر اب سڑکیں بہت کھولی اور خوبصوت ہیں۔ 33 کلو میٹر طویل شاہراہ کو این 70 سیکشن ون ، این 70 سیکشن 2 اور این 70 سیکشن 3 کا نام دیا گیا ہے۔جاپان کی شراکت سے بننے والی شاہکار شاہراہ کی تعمیر سے پنجاب اور بلوچستان کے درمیاں فاصلے کم ہو گئے۔ جو کہ حکومت کی سیاحت کے لئے کی جانے والی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔یہی وجہ ہے دنیا بھر کے سیاحوں کی نظر پاکستان پر ہے اور سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کررہے ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے سیاحت کے معروف امریکی جریدے ’کونڈے ناسٹ ٹریولر‘ نے پاکستان کو سال 2020ء میں سیاحت کے لیے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا تھا ۔ سیاحتی امور سے متعلق امریکا کے معروف میگزین کونڈے ناسٹ ٹریولر نے سال 2020ء میں تعطیلات میں دنیا پھرنے کے لیے 20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کو اول درجے پر رکھا گیا ہے۔میگزین کے مطابق طالبان کے ختم ہوتے ہوئے اثر و رسوخ، سیکیورٹی اور امن کی بحالی، نرم ویزا پالیسی، دنیا کے سب سے بلند پولو گراؤنڈ، شندور میلے، بلند پہاڑ، وادی کیلاش، ملکی ثقافت، تاریخی مقامات کی وجہ سے پاکستان کو اس فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ مذکورہ فہرست میں برطانیہ کو دوسرے، کرغستان تیسرے، ارمینیا چوتھے اور برازیل کو پانچویں نمبر پرہے۔ اسی طرح بالترتیب آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، یو ایس ، لبنان، چین، ڈنمارک، برٹش ورجن آئس لینڈ، مراکش، پاناما، کروشیا اور جاپان آتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close