بلاول بھٹو شاید کل عورت مارچ کی قیادت کریں ،عورت کے موضوع پر بلاول بھٹوبہتر ترجمانی کر سکتے ہیں،شیخ رشید احمد

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو شاید کل عورت مارچ کی قیادت کریں گے، عورت کے موضوع پر بلاول بھٹو بہتر ترجمانی کر سکتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں بڑے پائے کے سینئر سیاستدان بیٹھے ہوئے ہیں ،

کیاسینئرسیاستدانوں کے مقابلے میں بلاول سیلکٹڈ نظر نہیں آتے ، بلاول بھٹو کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ پیپلزپارٹی جتنا مرضی زور لگا لیں پنجاب میں اس کی دال نہیں گل سکتی۔انہوں نے نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتاہوں نیب کو زیادہ سے زیادہ مضبوط ہونا چاہئے، نیب کے پاس بھی اچھے اور سینئر وکیل ہونے چاہئے،ملزمان مہنگے مہنگے وکیل کر لیتے ہیں ، حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی۔انہوں نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے دوست شہباز شریف بھی نئے نئے ہیٹ پہن رہے ہیں ، پتہ نہیں شہباز شریف کہاں سے ایسے ہیٹ لیتے ہیں ، شہباز شریف میرے دوست ہیں ان کا کہنا ہے میری بیماری میری مرضی۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم جلد آٹا اور چینی کا بحران پیدا کرنیوالوں کو بے نقاب کریں گے ، شاہد خاقان جو چاہے کہیں ، ایل این جی پر فیصلہ آنے والاہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close