پاکستانی فلم انڈسٹری سے متعلق وزیراعظم نےبڑا اقدام اُٹھا لیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے اصل تشخص اور ثقافت کو اجاگر کرنے کی ہر کوشش کی مکمل حمایت کرے گی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری اور سنیما کی بحالی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’ ہماری اولین ترجیح

پاکستانیت کو اجاگر کرنا اور ہمارے معاشرے کی ثقافت اور اقدار کا تحفظ کرنا اور انہیں فروغ دینا ہے‘۔ اجلاس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، سیکریٹری اطلاعات اکبر حسین درانی، فراز چوہدری، پیر سعد احسن الدین اور زوریز لاشاری نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا نے وزیراعظم کو ملک میں فلم انڈسٹری اور سنیما کی بحالی سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔ زوریز لاشاری نے کہا کہ اس حوالے سے دوسرا اجلاس آج (بروز ہفتہ) لاہور میں سیکریٹری ثقافت، فلم پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور سنیما مالکان کے ساتھ ہوگا جس میں فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز وفاق نے چاروں صوبوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے نمٹنے کی یقین دہانی کروائی جو خاص طور سندھ اور پنجاب میں پکی ہوئی فصلوں کو نقصان پہنچا کر زراعت کے شعبے کو بری طرح متاثر کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مذکورہ یقین دہانی دفتر وزیراعظم میں جاری اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے۔ دفتر وزیراعظم کے مطابق اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق لیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر برائے تحفظ قومی خوراک خسرو بختیار، مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور دیگر سینئر افسران شریک تھے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں