گجرات(پی این آئی): ٹک ٹاک کے جنون نے پولیس کانسٹیبل حسن شہراد کی جان لے لی۔نجی نیوز کے مطابق گجرات میں ٹک ٹاک کے جنون نے 35 سالہ پولیس کانسٹیبل حسن شہراد کی جان لے لی۔ پولیس نے قتل میں ملوث گجرات یونیورسٹی کی 2 طالبات کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔یونیورسٹی روڈ پر تھانہ اے ڈویژن میں
تعینات کانسٹیبل حسن شہزاد کی لاش اس کی اپنی ہی گاڑی سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے جاں بحق اہلکار کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کرلیا، جن میں دو طالبات رئیسہ جاوید، لائبہ اورساتھی طالب علم ولید الحسن شامل ہیں۔ایس ایچ او توقیررانجھا کے مطابق مقتول تھانہ اے ڈویژن میں میں تعینات تھا، دو روز سے چھٹی پر تھا، کانسٹیبل حسن شہزاد رینٹ پر گاڑی دینے کا بھی کام کرتا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں طالبات نے اعتراف کیا کہ وہ جاں بحق کانسٹیبل کی گاڑی پر 2 روز قبل لاہور گئی تھیں، واپسی پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چل گئی جو اہلکار کے سر میں جالگی۔ وہ گاڑی میں اس کی لاش اور پستول چھوڑ کر یونیورسٹی ہاسٹل بھاگ آئے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں