مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نےزبردست خوشخبری دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت یورپ میں ٹیرف ترجیحات جاری رکھے گا، پاکستان نے جی ایس پی پلس ذمہ داریوں کو پورا کیا، معاہدے سے عوام کے معاشی حالات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی ،جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان

کو یورپی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دی جائے گی ،یورپی منڈیوں میں پاکستان کی برآمدات میں 66فیصد اضافہ ہوگا، پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ 2024میں ختم ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت یورپ میں ٹیرف ترجیحات جاری رکھے گا، پاکستان نے جی ایس پی پلس ذمہ داریوں کو پورا کیا، معاہدے سے عوام کے معاشی حالات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ جی ایس پی پلس کیلئے اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، متعلقہ وزارتوں نے معاہدے پر عمل درآمد سیل سے بھرپور تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو یورپی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دی جائے گی، جی ایس پی پلس کے بعد یورپی منڈیوں میں پاکستان کی برآمدات میں 66فیصد اضافہ ہوگا، پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ 2024میں ختم ہوگا۔وزارت تجارت کے حکام نے کہا کہ پاکستان کا اگلا جی ایس پی پلس جائزہ جنوری2022میں ہوگا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close