کیا آپ اپنی بیوی یا بیٹی کو عورت مارچ میں شرکت کی اجازت دیں گے؟ ٹویٹر صارف کے سوال پر صحافی رئوف کلاسرا کا حیران کن جواب

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی روف کلاسرا بھی عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والے مباحثے میں شامل ہوگئے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے روف کلاسرا نے کہا کہ ’میری بیوی بیٹی شریک ہونا چاہتی ہے وہ شریک ہوسکتی ہے۔وہ شریک نہیں ہونا چاہتی، نہ

ہوں۔یہ چوائس کی بات ہے۔ ہم دوسروں کو مجبور نہیں کرسکتے کہ ان کی بیٹیاں شریک ہوں یا نہ ہوں۔آپ کو نہیں پسند آپ اپنی بہن بیٹی کو شریک نہ ہونے دیں۔آپ بھی اپنی رائے دیں،دوسروں کو بھی دینے دیں۔سادہ سی بات۔‘کلاسرا کے اس ٹویٹ پر کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔عمیر نامی شخص نے لکھا’سر آپ کی اس لوجک کے مطابق اگر کل کو کوئی آدمی بنا کپڑوں کے گھومے اور کہے میرا جسم میری مرضی تو تب بھی آپ یہی دلیل دے گے یہ غلاظت ہے آزادی نہیں سر ہم ایک منافق معاشرے میں ضرور رہتے ہے لیکن کچھ معاشرتی اقدارہے کچھ سچ ایسے ہوتے ہے سامنے نہ آئے تو سب کا بھرم رہ جاتا ہے‘۔سردار انعام نے لکھا ’بات اتنی سادہ نہیں۔وہ ہمارے معاشرے کو برباد کرنا چاہتیں ہیں۔ مغرب میں تو مسلم خواتین کو نقاب کی بھی اجازت نہیں۔اور ادھر یہ مرضی والیاں ہماری اقدار کا مذاق و برباد کرنا چاہتی ہیں ؟؟ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بالکل درست۔یہ معاملہ فرد کی مرضی کا ہے۔ لیکن کیا آپ کو اپنے عیال کی شریک ہونے نہ ہونے کی خبر نہیں؟ ۔اگرچہ میرے گھر کی خواتین کا شریک ہونا نہ ہونا خالصتا ان کی اپنی مرضی ہے۔ لیکن میں یہ بتا سکتا ہوں کہ وہ عورت مارچ میں شریک نہیں ہو رہی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں