ماروی سرمد سے لڑائی کے بعد خلیل الرحمٰن قمر کی اہلیہ نے ان پر کیا پابندی لگا دی؟ نامور لکھاری نے خود ہی بتا دیا

لاہور (پی این آئی ) ڈرامہ نویس نے کہا ہے کہ بے شرموں کے پاس دلیل نہیں ہوتی ، 35 سے 36 فنڈڈ عورتیں بدتمیزی کرتی ہیں۔ اپنے انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ یہ فنڈڈ عورتین سمجھتی تھیں کہ میں علی احمد یا شاہد مسعود ہوں مگر انہیں معلوم نہیں تھا کہ اللہ کے فضل سے میں خلیل الرحمان ہوں۔ شادباغ لاہور

سے تعلق ہے، کوئی بدتمیزی کرے گا تو میں دوگنی بدتمیزی کروں گا۔خلیل الرحمان قمر نے انٹرویو میں کہا کہ برانڈ کے کپڑے پہن کر پسے طبقے کے لئے احتجاج کرنے والے بتائیں کہ ان کے مارچ میں متاثرہ خواتیں کیوں نہیں آتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جتنی پریشان خاتون ہوتی ہے اتنا ہی مرد ہوتا ہے، مگر ان کے حقوق کی بات نہیں ہوتی۔کروڑوں باپ ایسی ہیں جنہوں نے اپنی بچیوں کی شادی کے لئے اپنی جوانی ضائع کردی، ان کو کوئی کریڈٹ نہیں دیا جاتا۔مر دکے اندر غیر ت ہوتی ہے وہ چیختا نہیں ہے۔ مرد کو ذلیل کرنے سازش ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو خواتین ہمیں گھورتی ہیں ،ہم نے تو ان کی کوئی شکایت نہ کی۔فنڈڈ خواتین نے شادی کو کانٹریکٹ سمجھتی ہیں ، میں شادی کو محبت سمجھتا ہوں۔ کبھی میں کھانا خود گرم کرو تو مجھے میری بیٹیوں سے ڈانٹ پڑتی ہے ۔کسی زمانے میں اپنی بیوی کے ساتھ کام کراتا تھا ، جھاڑوں دیتا تھا ۔نجی چینل کی جانب سے معاہدہ ختم کرنے کے معاملے پر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے مجھے پورا پاکستان او رآدھی دنیا جانتی ہے۔ عز ت اللہ دیتا ہے۔میر ے بزرگ بھی میرے ساتھ ادب سے بات کرتے ہیں۔خلیل الرحمان نے ماضی کی یادیں دلاتے ہوئے کہا کہ جب میں غریب آدمی تھا تب بھی محلے میں کسی کو بدتمیزی نہیں کرنے دیتا تھا۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا اگر تم اس جاہل عورت سے جنگ ہار کر آئے تو گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گی۔ کئی دن گزر گئے ایک ہی جوڑے میں انٹرویو دے رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close