تحریک انصاف کیساتھ اختلافات کے بعد ایم کیو ایم ، مسلم لیگ (ن)کیساتھ اتحاد کیلئے تیار۔۔ن لیگ نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی) رہنما ن لیگ محسن شاہنواز نے سیاست میں نئے اتحادکی طرف اشارہ دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے اعلی سطحی وفد کی سابق وزیر اعظم شاہد

خاقان عباسی کی قیادت میں آمد،کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات۔پاکستان مسلم لیگ نواز کے وفد میں احسن اقبال،مفتاح اسماعیل،مریم اورنگزیب،مصدق ملک اور سابق گورنر محمد زبیر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملک کی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ اس حوالے سے عارف نظامی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی یہ سب ہو سکتا ہے،جب کہ اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما محسن نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز بھی آخری نہیں ہوتی،یہاں پر ہر وقت نئے دوست بنانے کی کوشش کی جا رہی ہوتی ہے۔سیاست میں بات چیت بھی ہوتی ہے۔ماضی میں عمران خان نے اپنے ہی اتحادیوں کو پریشر گروپ کہا،کئی بار مافیا بھی کہا۔ایک کیو ایم کا حکومت سے مطالبہ تھا کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں۔لوکل گورنمنٹ کے نظام کو موثر کیا جائے،جن حلقوں میں ایم کیو ایم کے امیدوار جیتے ہیں تو ایم کیو ایم کے امیدوار کہتے تھے کہ وہاں پر بھی لوکل گورنمٹ کا سلسلہ شروع ہو،پر اس طرح تمام حلقوں میں ترقیاتی کام ایم کیو ایم نے کروانے تھے،لیکن پی ٹی آئی اس کو قبول نہیں کر رہی تھی اور دونوں میں اختلافات پیدا ہو گئے اور ہمارے لیے ایک راستہ کھل گیا۔شاہد خاقان عباسی نے اس پر کام شروع کر دیا ہے اور ن لیگ چاہتی ہے کہ ہمارے ساتھ لوگ شامل ہوں۔جہاں تک سندھ کی سیاست کا سوال ہے تو ہمارا یہ خیال ہے کہ سندھ کی عوام کے مسائل حل ہونے چاہئیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close