حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔۔۔۔ کس کام کی اجازت دیدی گئی؟

سرگودھا(پی این آئی) حکومت نے سرکاری ملازمین کو پاسپورٹ پر پیشہ تبدیل کروانے کی پھر اجازت دے دی۔جس پرملازم اپنے متعلقہ شعبہ سے این او سی لے کر پیشہ تبدیل کروا سکیں گے۔زرائع کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے سرکاری ملازمین کے لئے پاسپورٹ پر پیشہ تبدیل کروانے کی ایک بار سہولت دے

دی گئی ہے۔جس پر اب سرکاری ملازمین اپنے پاسپورٹ پر اپنا پیشہ تبدیل کروا سکتے ہیں۔جبکہ پہلے سرکاری ملازم کے پاسپورٹ پر پیشہ پرائیویٹ لکھا ہوا ہے اوع کسی ایک کا پیشہ تبدیل نہیں کیاگیا۔اس وجہ سے سرکاری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنادرپیش تھا۔اس حوالہ سے سرکاری ملازمین حج و عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کر پا سکتے تھے۔ڈی جی پاسپورٹ کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام سرکاری ملازمین جن کا پاسپورٹ پرائیویٹ پیشہ کے ساتھ بنا ہوا ہے وہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے این او سی لینے اوراپنے اپنے زونل ڈائریکٹر پاسپورٹ سے اجازت نامہ لینے کے بعد اپنا پیشہ تبدیل کروا سکیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close