پاکستان کو اندرونی خطرات کا سامنا ہے، آج سارے صاحب اقتدار مل بیٹھ کر فیصلہ کریں کہ۔۔۔۔۔سابق وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی (پی این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان گالیاں دینے والا پہلا وزیر اعظم ہے جو لوگوں کو جوڑنے کے بجائے توڑتا ہے۔ پاکستان کو اندرونی خطرات کا سامنا ہے۔ آج سارے صاحب اقتدار مل بیٹھ کر فیصلہ کریں کہ ملک آگے کیسے چلے گا۔یہ نواز شریف کا اور ہمارا بیانیہ ہے۔ ن

لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں نیازی نے جھوٹے کیسوں میں جیل میں ڈالا تاکہ ن لیگ کی آواز دبائی جاسکے۔ قائد اعظم کو گواہ بنا کر کہتے ہیں ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ن لیگ سندھ کے قائدین بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم پاکستان و مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور دیگر کراچی ائیرپورٹ پہنچے۔ جہاں ن لیگ کے رہنما وں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ کراچی آمد پر متوالوں نے کا ڈھول کی تھام پر رقص بھی کیا تھا اور پھر وہ ریلی کی شکل میں کراچی ائیرپورٹ سے مزار قائد پہنچے تھے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کے لئے کسی اتحاد کی ضرورت نہیں اس وقت اقتدار نہیں صرف ملک بچانا ہے عوام نے حکومت کے خلاف فیصلہ کرچکی ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سال 2013 کراچی میں ہر شخص غیر محفوظ تھا ان نا کوئی حکومت ہے اور نا کوئی وزیراعظم ہے ہمیں امریت کا مقابلہ کرنا ہے ملک میں جمہوریت نہیں ہے امریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے نظام کو درست کرنا ہوگا تمام اسٹیک ہولڈر کو فیصلہ کرنا ہوگا ملک آج اندورنی خطرات میں گھرا ہوا ہے ۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خط کی حثیت ردی کی ٹوکری کی ہے ج ملک کو دوپیش مسائل کا ذمہ دار عمران خان ہے ملک سب کا ہے کسی فرد واحد کا نہیں ہے۔ ہم کسی اقتدار کے طالب نہیں ملک عزیز ہے دیگر جماعتوں کا اپنا ہمارا اپنا بیانیہ ہے ۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کارکنان کے جوش و جزبہ سے پتا لگتا ہے کہ ہمارا پیغام ملک کے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی پھیل رہا ہے۔ نواز شریف نے جب قیادت چھوڑی تو ملک میں وافر بجلی موجود تھی۔ہمارے دور میں ملک سے بجلی اور گیس کا بحران ختم ہوا۔ نواز شریف سکھر حیدرآباد موٹر وے بھی بنایا ہے۔عمران گالیاں دینے والا پہلا وزیر اعظم ہے جو لوگوں کو جوڑنے کے بجائے توڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر ڈاکا ڈالنے والے آج ایوانوں میں بیٹھے ہیں ۔نون لیگ اصولوں پر قائم رہی ہے اور آگے بھی رہے گی۔آج سارے صاحب اقتدار مل بیٹھ کر فیصلہ کریں کہ ملک آگے کیسے چلے گا۔ یہ نواز شریف کا اور ہمارا بیانیہ ہے۔ احسن اقبال نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شروع کئے گیے منصوبے ختم کر دئے ۔گرین لائن منصوبہ اب تک نامکمل ہے ۔ پانچ ملین گیلن پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی رکا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں جیسے پنجاب کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا ویسے ہی کراچی کے ووٹوں پر بھی ڈاکا ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جدید معشیت بنائینگے ۔وفاقی حکومت کوئی منصوبہ مکمل نہیں کیا ہے۔ کراچی کے لوگ ووٹ دیں تو کراچی کو بھی بنا دینگے۔حکومت عوام کے لئے کچھ نہیں کرنا چاہتی ہے ۔حکمرانوں کا کوئی ویژن نہیں ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ ہمیں جھوٹے کیسوں میں نیازی نے جیل میں ڈالا تاکہ نون لیگ کی آواز دبائی جاسکے۔حمزہ اور دیگر رہنما آج بھی جیل میں ہیں ۔ قائد اعظم کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کہ ہمارے حوصلے پست بہیں ہونگے۔ہم وعدہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو آپ کے تصور کے مطابق والا ملک بنائیں گے۔نواز شریف نے کراچی کو امن لوٹانے والا وعدہ پورا کردیا اور شہر کی روشنیاں بحال کیں ۔آج اسی کراچی کی روشیاں پھر ماند پڑ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ووٹ دیں تو کراچی کو لاہور سے زیادہ چمکا دیں گے ۔ نون لیگ کے شیر اب اور بھی بہادر ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close