’ اللہ تعالی سے ڈرو، ماں باپ مر گئے تو پچھتائوگے‘ سندھ ہائیکورٹ نے والدین کی شکایت پر وکیل بیٹے کو سخت تنبیہہ کر دی

کراچی (پی این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے بیٹے کی جانب سے سگے ماں باپ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران وکیل بیٹے اور اس کے والدین کو ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ کرنے سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں بیٹے کی جانب سے سگے ماں باپ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی

سماعت ہوئی جس کے دوران وکیل بیٹا اور اس کے اہلِ خانہ پیش ہوئے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ملزم بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ماں باپ ہیں، انہوں نے آپ کو پڑھایا لکھایا۔بیٹے نے جواب دیا کہ میں نے ماں باپ کے خلاف نہ کوئی مقدمہ درج کرایا ہے اور نہ ہی کوئی درخواست دی ہے۔ماں باپ نے عدالت میں بیان دیا کہ کراچی کے سرسید تھانے کے اہلکار ہمارے گھر پر آئے جنہوں نے ہراساں کیا۔عدالت نے پولیس کو وکیل کے ماں باپ کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ اگر پولیس اب وکیل کے ماں باپ کے گھر گئی تو پولیس والوں کو معطل کر دیں گے، لوگ مر جاتے ہیں، ان کا تو مقدمہ درج نہیں کرتے، وکیل کے ماں باپ کے گھر پہنچ جاتے ہیں۔ ماں باپ نے کہا کہ ہم غریب لوگوں نے گھروں میں جھاڑو پوچا کر کے بیٹے کو وکیل بنایا، آج بھی ہم جھونپڑی میں رہتے ہیں جبکہ بیٹا بڑے گھر میں رہتا ہے۔بیٹے نے عدالت کو بتایا کہ میرے والدین معصوم ہیں جنہیں بہن بھائیوں نے بھڑکایا ہوا ہے۔عدالت نے وکیل بیٹے سے کہا کہ اللہ تعالی سے ڈرو، ماں باپ مر گئے تو پچھتائوگے، ان سے ملو، گھریلو معاملات طے کرو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں