ن لیگی رہنمائوں کی شامت آگئی۔۔شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور خواجہ آصف کو طلب کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی) ایف آئی اے نے جج ویڈیو اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کو طلب کرلیا، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور خواجہ آصف کو طلب کیا گیا ہے، تینوں رہنماؤں سے جج ویڈیو اسکینڈل سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے جج ویڈیو اسکینڈل میں ن لیگی

رہنماؤں کو انکوائری کیلئے طلب کرلیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سینئر نائب صدر ن لیگ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو 9 مارچ کو ، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور سینئر مرکزی رہنماء خواجہ آصف کو 10مارچ کو طلب کیا ہے، ایف آئی اے ٹیم ن لیگ کے تینوں رہنماؤں سے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل سے متعلق تحقیقات کرے گی۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم میاں طارق کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پرسماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔بدھ چار مارچ کو انسداد دہشتگردی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم میاں طارق کی طبی بنیادوں پر دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ دوران سماعت جیل حکام کی جانب سے ملزم میاں طارق کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش نہ کی جا سکی ۔عدالت نے جیل حکام کو آئندہ سماعت پر میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت میں جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں ایف آئی اے نے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی۔ دور ان سماعت چالان میں چار ملزمان کو ملزم نامزد کیا گیا ،عدالت نے ملزم حافظ رضا خان کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا ۔سماعت کے دور ان شریک ملزم میاں طارق کے وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ میاں طارق بیمار ہیں۔عدالت نے ملزم میاں طارق کی میڈیکل رپورٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سے طلب کر لی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close