حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے شاندار سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بینکنگ چینلز کے ذریعے ترسیلات زر بھجوانے کی حوصلہ افزائی کیلئے مراعات پیکیج، بلوچستان کے 30 ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی پر سبسڈی کی سکیم 30 جون تک جاری رکھنے جبکہ مختلف

یونیورسٹیوں کو فنڈز کی فراہمی کی خاطر ایچ ای سی کیلئے 5 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں 100 سے 200 ڈالر تک ترسیلات زر منتقل کرنے والے بینکوں کیلئے ٹیلی گرافک ٹرانسفر ری بیٹ کی شرح 10 روپے سے بڑھاکر 20 روپے کرنے کی منظوری دی گئی تاہم ترسیلات زر کو بینکنگ چینلز کے ذریعے منتقل کرنے کیلئے بینکوں میں مقابلے کی فضا پیدا ہو۔ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر سٹیٹ بینک میں موصول ہونے کے بعد ان کے بینک اکائونٹس میں منتقل کرتے وقت عائد ود ہولڈنگ ٹیکس یکم جولائی 2020 سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں فنانس بل 2020 کے ذریعے انکم ٹیکس ایکٹ میں ضروری ترامیم متعارف کرائی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر بینکنگ چینلز کے ذریعے بھجوانے کیلئے یکم ستمبر 2020 سے نیشنل ریمیٹنس لائلٹی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت زرمبادلہ پاکستان لانے والوں کیلئے نئی مراعات کا اعلان کیا جائے گا۔ موبائل ایپ کے ذریعے ترسیلات زر پر بھی مراعات دستیاب ہوں گی جو ملکی بینک سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر منتقل کرنے کے سلسلے میں نمایاں کارکردگی دکھائیں گے ان کیلئے مالی سال 2018-19 میں اعلان کردہ مراعات بحال کی جائیں گی جس کا اطلاق جنوری 2020 سے ہوگا۔ اس کے تحت گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 2020 کے دوران ترسیلات زر میں 5 فیصد اضافے کی صورت میں ہر ڈالر پر 0.50 فیصد خصوصی ری بیٹ دیا جائے گا۔جو بینک ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ کریں گے انہیں ہر ڈالر پر 0.75 فیصد خصوصی ری بیٹ دیا جائے گا۔ ای سی سی نے اس پیکیج کے تحت مراعات دینے کیلئے 9 ارب 60 کروڑ ڈالر کی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ ای سی سی نے یونیورسٹیوں کو فنڈز کی فراہمی کیلئے ایچ ای سی کو 5 ارب روپے کی گرانٹ دینے کی بھی منظوری دی۔ ایچ ای سی اس گرانٹ کومختلف یونیورسٹیوں میں ضرورت کی بنیاد پر منصفانہ انداز میں تقسیم کرے گا۔ ای سی سی نے نیشنل سکیورٹی ڈویژن میں سٹرٹیجک پالیسی اینڈ پلاننگ سیل کے قیام کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے اور پاک فضائیہ کے بیرون ملک امن مشنوں کے دوران انٹرنیشنل سکیورٹی ڈیوٹی الائونس کی ادائیگی کیلئے 3کروڑ45لاکھ روپے کی ٹیکنیکل گرانٹس کی بھی منظوری دی ۔ کمیٹی نے کیرتھر کے رحمن ویل فور میں ٹائٹ گیس کے ذخائرکی تھرڈ پارٹی توثیق کی صورت میں اس کیلئے مراعات کی منظوری دی ۔ ای سی سی نے حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان بجلی کی پیداواری لاگت کی بنیاد پر جولائی2016سے لے کر مارچ2019تک بجلی کے نرخوں کے تعین کے معاملات طے کرنے کیلئے وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری خزانہ اور کے الیکٹرک کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی جسے ایک ہفتہ کے اندر اندرسفارشات مرتب کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ای سی سی نے بلوچستان کے 30ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کے نرخوں پر سبسڈی30جون2020تک جاری رکھنے کی بھی منظوری دیدی، سبسڈی کا40فیصد حصہ وفاقی حکومت اور60فیصد حصہ بلوچستان حکومت برداشت کرے گی ۔ ای سی سی نے اس مسئلہ کے حل کیلئے وزیر توانائی عمر ایوب خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی اور اسے ایک قابل عمل حل پیش کرنے کی ہدایت کی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close