عمران خان کی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو پارٹی میں شمولیت کی پیشکش

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مجھے پارٹی میں شمولیت کی پیشکش کی تھی۔تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں جس کے تحت حکومت نواز شریف کو واپس لا سکے۔

برطانوی حکومت جلا وطن کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتی۔حکومت تو ابھی تک اسحاق ڈار اور الطاف حسین کو واپس نہیں لا سکی۔انہوں نے کہا کہ لندن سیاسی قیدیوں کی پناہ گاہ ہے۔فراری کیمپ تو لندن کا ایون فیلڈ ہاؤس ہے جس میں ایک مفرور شخص دو بیٹوں سمیت قیام پذیر ہے،یہ شہباز شریف اورنواز شریف کے لیے این آر او ہے۔نواز شریف اور ن لیگ کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے عمران خان کی حکومت ڈسٹرب ہو۔نواز شریف وقت کی مناسبت سے پاکستان آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری تو پاکستان میں ہیں وہ نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں۔نواز شریف سینہ تان کر اور مفلر ڈال کر باہر گئے۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ سے کچھ زیادہ ہی خفیہ سمجھوتا کر بیٹھے ہیں۔وہ خفیہ مشن پر ہیں۔اعتزاز احسن نے مزید کہا مجھے عمران خان نے اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی پیشکش کی۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی میں ہی رہوں گا،آصف زرداری نے سندھ سے سینیٹ کی نشست کی آفر کی تھی، میں نے کہا کہ 10سال پنجاب سے رہا ہوں یہ ممکن نہیں۔چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان کرونا سے محفوظ ہے تاہم حفاظتی اقدامات کرنا ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے انخلا میں امریکہ اور ٹرمپ کی کامیابی ہو گی، ٹرمپ نے انخلا کا مطالبہ ایسے وقت میں تسلیم کیا جہاں اس کیلئے مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے امن عمل میں پاکستان کا کردارتسلیم کیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں