راولپنڈی(پی این آئی): او آئی سی کے 6 رکنی وفد نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی کی صورت حال کا مشاہدہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر کا بھی دورہ کیا، وفد نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔آئی
ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے یوسف الدوبئے نے کی۔او آئی سی وفد کو بھارتی اشتعال انگیزیوں، بالخصوص شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ او آئی سی وفد کے دورے کے حوالے سے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کھاریاں آمد ہوئی، پاک فوج کے سپہ سالار نے انٹرنیشنل پاکستان آرمی اسپرٹ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں امریکا، برطانیہ، روس سمیت 16 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوئیں، پاک فوج کی 7 ٹیموں اور پاک فضائیہ کی ٹیم سمیت دیگر ممالک کی ٹیمیں شامل تھیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں جسمانی، ذہنی صلاحیتوں سمیت جنگی حربوں کا مظاہرہ کیا گیا، مقابلوں کا مقصد انسداد دہشت گردی سے متعلق ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے شرکا کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کا موقع ملا، مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہئے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں