آپ کے منہ سے “بیٹا” سن کےمیرے والدین کی روح ہی نہ کانپ جائے کہیں ، خدارا دوبارہ بیٹا مت کہیئے گا

لاہور(پی این آئی) کل سے سوشل میڈیا پر ایک نیا محاذ کھلا پڑا ہے، خلیل الرحمان قمر، ماروی سرمد، عورت مارچ۔ اس بحث میں پاکستانیوں کا ایک ایک بچہ ، ایک ایک اینکر ہر کوئی ہی ماروی سرمد اور خلیل الرحمان قمر بارے بات کر رہا ہے، کل کے ہی پروگرام نامور اینکر جمیل فاروقی بھی میدان میں آگئے۔ سماجی رابطوں

کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کل کے پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے جمیل فاروقی کا کہنا تھا کہ ’’ قمر صاحب ! بہت غلط کیاآپ نے دانش کو ماردیا، دانش کاکریکٹر آپ کرتےتو بندی کی چھترول پکی تھی 😜 قمر صاحب !آپ نےتو “جسم کی مرضی” والوں کی “کمر” ہی ٹھوک دی ۔اب 8 مارچ کو یوم خواتین پر عورت مارچ کی جگہ شاید “قمری مارچ”ہوا کرےگا اور تمام لبرلز آپ جیسے مرد کے پتلے جلائیں گے ‘‘۔ جمیل فاروقی کے پیغام پر ماروی سرمد بھی میدان بھی میدان آگئی اور پیغام چھوڑا کہ ’’بیٹا، طبیعت ٹھیک ہے آپ کی؟ ‘‘ماروی سرمد کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ’’آنٹی میں اپنے ماں باپ اور دھرتی ماں کا بیٹا ہی ٹھیک ہوں ، دونوں گزر گئے ہیں ، اس جہان میں میرے لئے آپ کے منہ سے “بیٹا” سن کے ان کی روح ہی نہ کانپ جائے کہیں ، خدارا دوبارہ بیٹا مت کہیئے گا، باقی میری تو طبیعت ٹھیک ہے – آپ اپنی سنائیں – سب ٹھیک ٹھاک ناں ؟‘‘۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close