اسلام آباد(پی این آئی)جمعرات سے ہفتہ کے دوران بارشیں،جمعہ اور ہفتہ کے روز اسلام آباد، خیبر پختو نخوا،پوٹھوہار اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی۔موسلادھار بارشوں سے ژوب،موسیٰ خیل،لورالائی، ڈی آئی خان،بنوں،کرک ، وزیرستان کے پہاڑی ندی نالوں میں بروزجمعرات/جمعہ جبکہ
دیر،مالاکنڈ،سوات،پشاور،مردان ،ہزارہ اورکشمیر کے پہاڑی ندی نالوں میں بروزجمعہ/ہفتہ طغیانی کا خدشہ۔موسلادھار اور مسلسل بارشوں کیوجہ سے کشمیر،گلگت،مالاکنڈ،دیر اور ہزارہ کی پہاڑی شاہراؤں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔غیر معمولی بارشوں،ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے خیبر پختو نخوا اور بالائی پنجاب میں گندم کی فصل کو جزوی نقصان کا خدشہ۔بدھ کے روز خیبر پختو نخوا، اسلا م آباد، پنجا ب،شما ل مشرقی بلو چستا ن ا ور کشمیر میں گر ج چمک اور تیز ہو اؤں کے سا تھ بارش کی توقع ہے۔ بالائی خیبر پختو نخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔جمعرات کے روز خیبر پختو نخوا، اسلا م آباد، پنجا ب، شما ل مشرقی بلو چستا ن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گر ج چمک اور تیز ہو اؤں کے سا تھ بارش کی توقع ہے۔ بالائی خیبر پختو نخوا اور شما ل مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کے ساتھ کا بھی امکان ہے۔موسلادھار اور مسلسل بارشوں کیوجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ بالائی سندھ میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کے سا تھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان ، بالائی اور جنوبی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اضلاع اوراسلام آباد میں تیز ہواو ٔں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔بارش (ملی میٹر): بلوچستان: بارکھان 34 ، قلات 02 ، پنجاب: کوٹ ادو 17 ، ڈی جی خان 14 ، ملتان 12 ، اسلام آباد (زیروپوائنٹ ، سید پور 10 ، ائیر پورٹ 07 ، گولڑہ ، بوکرا 06) ، بھکر 08 ، راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد 05) ، لیہ 05 ، بہاولپور (ائیر پورٹ 04 ، سٹی 02) ، اٹک ، نورپورتھل 03 ، فیصل آباد 02 ، ساہیوال ، مری ، جوہرآباد 01 ، خیبر پختونخوا: پاراچنار 15 ، بنو ں11 ، کاکول ، بالاکوٹ 04 ، چیراٹ ، ڈی آئی خان 02 ، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 06 ، ا ئیر پورٹ 04) ، گڑھی دوپٹہ02۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: استور منفی 03 ، کالام منفی02، گو پس اوراسکردو میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں