مہنگائی میں کمی کے حوالے سے حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ حکومت مہنگائی میں کمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے اوراس حوالے سے عوام کو جلداچھی خبرسننے کو ملے گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی کے نرخ اوراس کی پیداوار اور کھپت کے بارے میں تفصیلی بات

چیت ہوئی ہے۔ندیم افض چن نے کہاکہ قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہبازشریف کوملک میں واپس آناچاہیے کیونکہ وہ بیمارنہیں ہیں لیکن انہوں نے خودساختہ جلاوطنی اختیار کی ہوئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیورو ایک آزادادارہ ہے اور وہ کسی سیاسی مداخلت کے بغیرکام کررہاہے جس کیو جہ سے اپوزیشن کو اپنی کرپشن کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔‎ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close