اسلام آباد(پی این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک کے پاس منسٹر انکلیو میں ایک گھر غیرقانونی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ پرویز خٹک کے پاس دو گھر ہیں ایک خالی کرنا ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع پرویز
خٹک کے پاس منسٹر انکلیو میں ایک گھر غیرقانونی ہونے کا انکشاف ہوا،وفاقی ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پرویز خٹک کو منسٹر انکلیو میں دوسری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس دیا ،پرویز خٹک کے پاس دو گھر ہیں ایک خالی کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر کامزید کہناتھا کہ مجھے آج معلومات ملیںکہ عثمان ڈار منسٹر کے برابر نہیں، عثمان ڈار دو ماہ تک مجھے کہتے رہے کہ گھر الاٹ کریں ،طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ غیرقانونی قابضین سے گھر خالی کرائیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں