ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے سے پہلے ہی وزیراعظم عمران خان نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی ، کپتان ڈیرن سیمی اور بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ نے ملاقات کی جس دوران ڈیرن سیمی کو پاکستان کی شہریت ملنے پر مبارک باد دی اور یسٹ انڈیز کی کرکٹ پر بھی بات چیت ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے

دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے خوش گوار ماحول میں پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی پاکستان میں ٹیکس دینے کے لئے تیار ہوں جس پر وزیراعظم عمران خان ہنس پڑے اور بولے کہ آپ کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران ڈیرن سیمی کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ پر بھی بات چیت کی اور پشاور زلمی کے کپتان کے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کا بھی کرکٹ بحالی میں اہم کردار ہے ، پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال کر دی ہیں ، سیمی پہلے کرکٹر ہیں جو پاکستان میں کھیلنے کیلئے رضامندہوئے ۔ عمران خان نے پاکستان سپرلیگ کو کاکامیاب ایونٹ قرار دیا اور کہا کہ پہلے پی ایس ایل ایسا نہیں تھا جو کہ اب ہو گیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک میں مزید ایونٹس کروانے کا پلان بنا رہی ہے تاکہ لوگوں کو تفریح کے مواقع ملیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں