بے حیائی کیخلاف لڑنے نکلا ہوں، خلیل الرحمٰن قمر نے پاکستانیوں سے ویڈیو پیغام میں دعا کیلئے اپیل کر دی، ساتھ ہی کیا پیغام دیدیا؟

لاہور(پی این آئی) سوشل میڈیا پر معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کا ایک ویڈیو پیغام گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ایک نئے محاذ پر ہیں۔ویڈیو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ ان کے لئے دعا کریں اور ان کا ساتھ بھی دیں تا کہ وہ اس مشن میں کامیاب ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ

میرے لئے دعا کریں کہ مجھے کامیابی ملے اور ہمارے معاشرے میں سے بے حیائی مکمل طور پر ختم ہو جائے۔واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر پر ان کے ایک لائیو شو میں بات کرنے کے انداز پر تنقید کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے ایک لائیو شو میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور خاتون صحافی ماروی سرمد کے درمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد اس پر سوشل میڈیا پر خوب بحث چھڑی ہوئی ہے۔اپنا جسم دیکھو جا کے، تھوکتا نہیں ہے کوئی آپ کے جسم پر، تیرے جسم میں ہے کیا، اس پر مرضی چلاتا کون ہے؟ بے حیا عورت کے جسم پر کوئی تھوکتا بھی نہیں ہے، گھٹیا عورت، خلیل الرحمان قمر ماروی سرمد پر برس پڑے تھے۔ان کے اس انداز گفتگو اور گالیوں کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے معروف لکھاری پر تنقید کے پل باندھ دیئے ہیں۔ شوبز ستاروں اور میڈیا نمائندگان کی جانب سے بھی تنقید کی جارہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان کو مزید کام دینے سے روکا جائے۔ اسی دوران خلیل الرحمان قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایک محاذ پر ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ ان کے لئے دعا کریں اور ان کا ساتھ بھی دیں تا کہ وہ اس مشن میں کامیاب ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ میرے لئے دعا کریں کہ مجھے کامیابی ملے اور ہمارے معاشرے میں سے بے حیائی مکمل طور پر ختم ہو جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close