سینٹ نے زینب الرٹ بل منظور کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی )سینیٹ میں زینب الرٹ بل کثر ت رائے سے منظور کر لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں زینب الرٹ بل 2020 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیاہے جبکہ قومی اسمبلی میں بل پہلے ہی منظور ہو چکا ہے ۔ بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا ہو گی ، زیادہ

سے زیادہ 14 سال اور کم سے کم سزا 7 سال ہو گی ۔جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹر سراج الحق نے بل کی مخالفت کی ۔ سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں 3ہزاربچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی، اس بل میں دفعہ 201اور302 کو شامل کیا جائے، قتل کی سزاتو پہلے ہی قصاص ہے، آپ نے بچوں کے قتل کی سزا کو صرف جیل تک محدود کردیا ہے،۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ زینب الرٹ بل کو ابھی پاس کرلیں، ترامیم بعد میں شامل کردیں۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بل میں سزائے موت کی سیکشن شامل نہیں کی گئی، بل میں قصاص سے متعلق سیکشن کوشامل کیا جائے، قصاص کودباو¿ کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بل کے حوالے سے ترامیم آپ سینیٹ سیکرٹریٹ میں دیتے۔شفقت محمود نے کہا کہ بل کو پاس کردیں، ترامیم بعد میں شامل کردیں،بل پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ کمیٹی میں زیر غور رہا،بہت سی باتیں کی جارہی ہیں جن میں وزن بھی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close