لاہور (پی این آئی ) پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا، کرایوں میں کمی کا اطلاق 9 مارچ سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چلنے والی 21 مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق ٹرینوں کی صرف بزنس اور اے سی اسٹنڈرڈ
کلاسز پر 9 مارچ سے ہوگا۔ مسافر ٹرینوں میں اے سی بزنس اور اے سی سلیپر کی ایک طرف ٹکٹ پر 10 فیصد اور دو طرفہ ٹکٹ پر 25 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ کرایوں میں کمی صرف ایڈوانس بکنگ پر حاصل ہوگی۔کرایوں میں کمی عوام ایکسپریس، ملتان ایکسپریس، رحمان بابا، کراچی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں پر ایڈوانس بکنگ پر مسافروں کو رعایت ملے گی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں