یورپی یونین نے پاکستان کیلئے بڑی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) بالآخر وہ خبر آگئی جسکا سب کو انتظار تھا۔ یورپی یونین سفیر محترمہ اندرولا کمنارا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں پاکستان کو تکنیکی سہولتوں میں تعاون کی یقین دہانی کر ادی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سےی ورپی یونین سفیر محترمہ اندرولا کمنارا کی

ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان، یورپی یونین میں تجارتی، سیاسی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی شدیدخلاف ورزیوں پرروشنی ڈالی اور ہندوستان میں امتیازی شہریت ترمیمی قانون سے بھی مطلع کیا۔ اس موقع پر یورپی یونین سفیر نے ایف اےٹی ایف ایکشن پلان پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو تکنیکی سہولتوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے یورپی یونین اورپاکستان کے درمیان پبلک فنانشل مینجمنٹ کیلئے13 ملین یوروکا معاہدہ طے پایا تھا ، معاہدے کے تحت یورپی یونین میکروفسکل پالیسیوں،بجٹ تیاری ،فورکاسٹنگ کیلئے معاونت دےگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا تھا کہ پروگرام کی مدد سے معاشی،معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا، پبلک فنانشل سپورٹ کا دائرہ کارسندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر ہوگا، ہمیں ملک میں مساوی معاشی وسماجی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، یورپی یونین سے معاشی و سماجی اشتراک جاری رہے گا۔ دوسری جانب ملک کو معاشی بحرانوں نے نکالنے کیلئے یورپی یونین سے معاہدہ طے کرلیا۔ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان پبلک فنانشل منیجمنٹ کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ یورو کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کی دستاویزات پر سیکریٹری اقتصادی امور سید پرویز عباس اور یورپی یونین کی سفیر انڈرولہ کامینارا ے دستخط کئے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر بھی موجود تھے۔ یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت یورپی یونین میکرو فسکل پالیسیوں، بجٹ تیاری کے عمل اور فورکاسٹنگ میں بہتری کیلئے ایک معاونت فراہم کرے گا جبکہ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ پبلک فنانشل سپورٹ پروگرام کی مدد سے نیا پاکستان منصوبے کے تحت ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گااورپبلک فنانشل سپورٹ کا دائرہ کار سندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر ہوگا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں