بیروزگاروں کے لیےبڑی خوشخبری،وزیراعظم عمران خان نے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2020 لوگوں کو روزگار اور نوکریاں دینے کا سال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کو

مبارکباد پیش کرتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو خیراتی اداروں پر اعتماد ہوناچاہیے، اعتماد ہی خیراتی ادارے کی کامیابی کا راز ہے، خیراتی اداروں کو خیرات دینا آخرت کے لیے سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا آپ پر اعتماد ہو جائے تو ادارے کو کبھی پیسے کی کمی نہیں ہوتی، خیراتی ادارےکی طرف سے کم لاگت گھروں کی تعمیر بڑا اقدام ہے، شوکت خانم اسپتال کی تعمیر پر70کروڑ روپےلاگت آئی تھی، شوکت خانم اسپتال کے لیے عوام ہر سال بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کی دیکھ بحال ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے، حکومت کا سب سے بڑا کام پیچھے رہ جانے والوں کی مدد کرنی چاہیے، ترقی یافتہ معاشرہ کمزور طبقے کو اوپر اٹھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کم تنخواہ دار طبقے کو چھت کی فراہمی ترجیح ہے، کمزور طبقے کو سہارا دینے کا تصور مدینہ کی ریاست سے لیا گیا ہے،حکومت کی آمدنی بڑھ جائے تو ہاؤسنگ،تعلیم،صحت پر خرچ کیا جائےگا، اگلے مرحلے میں عوام کوصحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ کے 3 بڑے پروجیکٹ شروع کر دیے ہیں،گھروں کی تعمیرکے منصوبوں سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جیسے پیسہ آئےگا غریب طبقےکو اٹھانےکی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2020 لوگوں کو روزگار اور نوکریاں دینے کا سال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ بڑے شہروں میں کچی بستیوں والوں کے لیے فیلٹس بنائیں گے، کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں کو جلد اوپر اٹھانا ہے، 2020 لوگوں کو روزگار اور نوکریاں دینے کا سال ہوگا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں