نواز شریف کی خاموشی ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے ہے، اگر ایک بار بول پڑے تو کون کونسے راز اگل دیں گے؟ سابق لیگی وزیر نے خبردار کر دیا

مانانوالہ( پی این آئی) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف بزدل نہیں بہادر انسان ہیں جو بیگم کلثوم نواز کو بستر مرگ پر چھوڑ کراپنی بیٹی مریم نواز کو ساتھ لے کر پاکستان آئے تھے اب صحت ٹھیک ہوتے ہی پاکستان واپس آ جائیں گے وہ ملک کے وسیع

تر مفاد کے لیئے ابھی خاموش ہیں اگر بول پڑے تو بہت راز فاش ہو جائیں گے سیاسی مخالفین کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی پی ٹی آئی حکومت ان کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھیہرزہ سرائی کرنے والے پھر معافیاں بھی مانگتے رہے ہیں 25 لاکھ افراد کو نوکریوں سے فارغ کرکے موجودہ حکومت نے بیروز گار کیا ہے خارجہ پالیسی بالکل ناکام نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے وزیراعظم عمران نیازی یوٹرن کا بادشاہ اب تک 125 یوٹرن لے چکا ہے نیب کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں مگر خدشہ یہ ہے کہ کوئی اور تو الزام ثابت نہیں کرسکتے ہو سکتا دلی میں فسادات کا الزام ہی عائد کر دیا جائے ‎ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا برجیس طاہر نے کہا کہ حج جیسا اہم فریضہ جو 2 لاکھ روپے میں ادا ہوتا تھا موجودہ حکومت نے وہ بھی پانچ لاکھ روپے میں کرکے عوام کی پہنچ سے باہر کر دیا ہے اور اس سے بڑھ کر کیا ستم ظریفی کی جاسکتی ہے سلیکٹٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کے ارد گرد اے ٹی ایمز مشینیں موجود ہیں جو مختلف طریقوں سے اربوں روپے کمیشن کما کر عوام کا خون مچوڑنے میں مصروف عمل ہیں مگر ان کی عیاشیوں پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے سلامتی کونسل میں کشمیر میں لگے کرفیو کے حوالے سے ریزولیشن بھی پاس نہیں ہو سکی کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے مگر موجودہ حکومت کی وجہ سے شہہ رگ کٹتی نظر آرہی ہے جو عوام میں انقلاب کی صورت اختیار کر جائے گی پاکستان مسلم لیگ ن کسی بھی غیر آئینی اقدام کے ذریعے حکومت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ مڑٹرم انتخابات کی حامی اور ووٹ کی طاقت سے تبدیلی چاہتی ہے نیب نے جتنے بھی ن لیگ قیادت کے خلاف ریفرنسز بنائے ان میں ایک بھی ثابت نہیں کرسکے پی ٹی آئی حکومت ایک بھی منصوبہ نہیں شروع کرسکی ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں عوام نئے پاکستان میں آپنے بچوں کو قربان کرنے کی بجائے پرانے پاکستان 2018 اور 31 مئی والی قیمتیں واپس مانگ رہے ہیں قوم نااہل حکومت کا خود محاسبہ کرے گی جو وقت ہوا چاہتا ہے ۔‎ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز

انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close